ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بیکل اتساہی کے انتقال پرقاری عثمان منصورپوراورمولانامحمودمدنی کااظہارِتعزیت

بیکل اتساہی کے انتقال پرقاری عثمان منصورپوراورمولانامحمودمدنی کااظہارِتعزیت

Sat, 03 Dec 2016 19:25:25  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:3دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری اور جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے مشہور شاعر محمد شفیع بیکل اتساہی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم آج صبح دہلی کے راہم منوہر لوہیا اسپتال میں مختصر علالت کے بعدانتقال فرماگئے۔ان کی وفات کی خبر ملتے ہی جمعیۃ علماء ہند کے ایک وفد نے دہلی میں ان کے گھر پہنچ کر ا ہل خانہ سے تعزیت کی، وفد میں مولانا حکیم الدین قاسمی، مولانا معزالدین احمد، مولانا عبدالحمید نعمانی اورمولانا کلیم الدین قاسمی شریک تھے۔نیزمولانا محمود مدنی نے جمعیۃ علماء یوپی کے ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ کل دوپہر مرحوم کی نما ز جنازہ اور تدفین میں شریک ہوں۔ شاعر کے علاوہ وہ ایک بہت ہی اچھے انسان اور غریبوں اورلاچاروں کی مدد کرنے والے بھی تھے اورسماجی خدمات کی وجہ سے راجیہ سبھا کے بھی ممبر بنے۔مرحوم نے اپنا آخری کلا م جمعےۃ علماء ہند کے تینتیسویں اجلاس عام منعقدہ اجمیر میں پڑھ کرسنایا، انھوں نے وہاں نثر و نظم میں ارد و اور اودھی زبان میں بڑی فرحت سے نعت و اشعار پڑھے۔ نیز پوربی زبان میں رسالت مآب صلی اللہ کے لیے بہت ہی بہترین کلام پڑھ کر سنایا :”نرمل جیوت، چماچم چمکی عبداللہ کے آنگن سے: روپ دیکھن کاحوروملائک،جھک تکیں جھڑوکن سے“آ،ادھرروح کی ہر تہہ میں سمولوں تجھ کو، اے ہوا تونے سرکارکوتودیکھاہوگا۔مولانامنصورپوری اور مولانا مدنی نے ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ارباب مدارس،جماعتی احباب ومتعلقین کوتلقین کی ہے کہ وہ مرحوم کے لیے دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کا اہتمام کریں۔


Share: